پنجاب پولیس نے تمام اضلاع میں سینئر اسٹیشن اسسٹنٹ (SSA) اور پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ (PSA) کی آسامیوں پر بھرتی کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔ یہ آسامیاں حکومت کے مقررہ الاؤنسز کے ساتھ BPS-9 (SSA) اور BPS-7 (PSA) پر مشتمل ہیں، جو عارضی بنیادوں پر ہوں گی لیکن بعد میں مستقل کیے جانے کا امکان ہے۔
اہلیت کے معیار
1. عمر کی حد
-
عمر: 18 سے 25 سال (مرد و خواتین دونوں کے لیے)
2. ڈومیسائل
-
امیدوار کا متعلقہ ضلع کا مستقل رہائشی ہونا لازمی ہے
-
قومی شناختی کارڈ کا حامل ہونا بھی ضروری ہے
3. تعلیمی قابلیت
-
کم از کم ICS (Intermediate in Computer Science) ہونا ضروری ہے
-
BS/BSc کمپیوٹر سائنس میں ڈگری رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی
-
3 سال کا تجربہ متعلقہ فیلڈ میں ہونا چاہیے
⚠️ نوٹ: ICS کی ڈگری کے بغیر درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔
آن لائن اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ
-
پنجاب پولیس کی آفیشل ویب سائٹ پر جائیں:
-
رجسٹریشن مکمل کریں،
-
درخواست فارم فل کریں
-
اپنی تعلیمی اسناد، شناختی کارڈ، تجربہ سرٹیفیکیٹ اپلوڈ کریں
-
درخواست فیس 2500 روپے متعلقہ اکاؤنٹ میں جمع کروائیں اور رسید اپلوڈ کریں
🗓️ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ جلد ہی ویب سائٹ پر جاری کر دی جائے گی۔
مختص کوٹہ
-
خواتین کے لیے: 15%
-
اقلیتی امیدواران کے لیے: 5%
-
معذور افراد کے لیے: 3%
ٹیسٹ اور انٹرویو کا مرحلہ
-
اردو اور انگلش ٹائپنگ ٹیسٹ لیا جائے گا
-
پاس ہونے والے امیدواروں کا کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ (CBT) ہوگا
-
CBT پاس کرنے والے امیدواروں کو 1:3 کے تناسب سے انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا
✍️ ٹائپنگ کی تیاری کے لیے یہ ویب سائٹ استعمال کریں:
دیگر اہم ہدایات
-
فیملی کلیم پر 3 اضافی نمبر لینے کے لیے پنشن بُک، ریٹائرمنٹ آرڈر اور سرٹیفکیٹ لازمی اپلوڈ کریں
-
بیانِ حلفی لازمی ہے کہ آپ کسی ایف آئی آر یا کیس میں ملوث نہیں ہیں
-
جعلی کاغذات کی صورت میں امیدوار کو نا اہل قرار دے کر قانونی کارروائی کی جائے گی
-
میڈیکل ٹیسٹ صوبائی سرکاری ہسپتال سے ہوگا، فیل ہونے پر نااہلی ہوگی
-
حکومت کو اشتہار منسوخ یا ترمیم کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے
مکمل ویڈیو گائیڈ
WhatsApp چینل پر جوائن کریں
گھر بیٹھے اپلائی کروائیں – ہم سے رابطہ کریں!
مزید معلومات کے لیے بلا جھجک رابطہ کریں اور اس موقع سے فائدہ اٹھائیں!
0 Comments